ابنا: ورجینیا شہرکی بلدیہ نے ورجینیا کے ساحل پرواقع ایک گاوں میں پہلی مسجد کی تعمیر کی تجویز کی تائید کی ہے۔اس شہرکی بلدیہ میں ہونے والی ووٹنگ میں ۹ووٹ مسجد کےحق میں ایک ووٹ مخالفت میں پڑا ہے۔ورجینیا کے ساحل پرتعمیر ہونے والی اس مسجد کا رقبہ۱۲۳۰۰مربع میٹر ہو گا البتہ اس مسجد کی تعمیر پر مخالفت بھی سامنے آئی ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر کے مخالفین نے مسجد کو ایک سیاسی عمارت اور اسلام کو سیاسی مذہب قرار دیا ہے کہ جو امریکی آئین کے منافی ہے اور اس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی معاشرے کو اس قسم کے امور میں نہیں الجھانا چاہیے۔ان تمام ترمخالفتوں کے باوجود اس شہر کی بلدیہ نے اس مسجد کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس مسجد میں ۲۲۵نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہو گی۔قابل ذکر ہے کہ اس مسجد پر ایک گنبد اور۳۴ فٹ لمبا مینار تعمیر کیا جائے گا۔
.......
/169